26 جولائی ، 2016
وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ، عمران خان ایک بار پھر دھرنے کی منصوبہ بندی کرکے شادی کی شیروانی پہننا چاہتے ہیں۔
ڈیرہ غازی خان میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگومیں صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواحکومت نے عوام کومایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور انہوں نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اسکولوں میں قران پاک کی تعلیم شروع کی جارہی ہے تاکہ بچوں کو دین کا فہم آئے۔