27 جولائی ، 2016
کئی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی باجی راؤ مستانی کی دپیکا پڈوکون ایک بار پھر مہارانی کا کردار نبھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈمپل گرل سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم میں مشہور حکمران علاؤ الدین خلجی کی بیوی پدماوتی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی، جو اپنی خوبصورتی، بہادری اور ذہانت کے باعث مشہور تھی۔
ان کے مد مقابل پاکستان کے معروف اداکار فواد خان مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔وہ اس فلم میں دپیکا پڈوکون کے شوہر کا کردار اداکریں گے۔
قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ رنویر سنگھ بھی اس فلم میں حکمران علاؤ الدین خلجی کا کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔واضح رہے سنجے لیلا بھنسالی ایک رومانوی فلم بنانے جارہے ہیں۔
جس میں ہندوستان کے شہنشاہ خلجی اور ان کی ہندو بیوی پدماوتی کی محبت کی داستان پیش کرے گی۔فلم کواگلے سال 2017 میں ریلیز کیا جائے گا۔