27 جولائی ، 2016
اورکزئی ایجنسی میں مسافر پک اپ کھائی میں جاگری،حادثے میں 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق اور 14افراد زخمی ہوگئے ۔
اورکزئی ایجنسی کے علاقے سمانہ ناکہ کلے کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے مسافر پک اپ کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق اور 14مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پاک فوج کے جوان اور مقامی افراد آگئے اور امدادی کارروائی شروع کردی۔لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال لیاگیا ہے ۔
زخمیوں کو ہنگو کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں ۔