27 جولائی ، 2016
راجہ فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا گیا ہے، فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
آزاد کشمیر کے نامزد ہونے والے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں پارٹی نے جس اعتماد کا اظہارکیا،اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر چوہدری محمد یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کرنا خوش آئند ہے وہ حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے محبوب لیڈر ہیں اور خدمت خلق کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔