27 جولائی ، 2016
نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سروری جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزماں سے ملاقات کی ہے، کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن تب ہی کامیاب ہوگا جب سویلین ادارے اپنی ذمہ داری درست انداز انجام دے سکیں ، تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کو امن و امان کے چیلنجز درپیش ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کروں گا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی قیادت نے واضح کیا ہے کہ رینجرز اختیارات وقت کی ضرورت ہیں، کراچی آپریشن اس وقت کامیاب ہوگا جب سویلین ادارے اپنی ذمے داریاں سنبھال سکیں۔