پاکستان
27 جولائی ، 2016

انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

 


کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی درخواست ضمانت پر فیصلہ 3 اگست تک محفوظ کرلیا۔


دوران سماعت انیس قائم خانی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر مقدمے کو اے کلاس کرنے سے متعلق عدالت میں رپورٹ پیش کرچکا ہےجبکہ وکیل صفائی کا کہناتھا کہ مقدمے کی تفتیش یکطرفہ ہے، الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،رپورٹ کی بنا پر ضمانت منظور کی جائے۔


عدالت نے ریمارکس دیے کی اگر تفتیشی افسر میری عدالت میں اے کلاس کی رپورٹ پیش کرتا تو میں جیل بھیج دیتی۔


اس موقع پر رینجرز کے وکیل نے کہا کہ کیس میں 330ایف آئی آرز جمع کرائی گئی ہیں جن ملزمان کا علاج کرایا گیا۔ان ملزمان کی سرکی قیمت سے متعلق ملزمان کی فہرست پولیس کو دی گئی تھی۔جبکہ متحدہ سے تعلق رکھنے والے کچھ ملزمان کے علاج سے متعلق اسپتال کے بلز غائب کردیئے گئےجے آئی ٹی میں ڈاکٹر عاصم کا اپنا بیان موجود ہے جو بطور ثبوت کافی ہے۔


عدالت نے دلائل سننے کے بعد انیس قائم کی درخواست ضمانت پرفیصلہ 3 اگست کے لیے محفوظ کرلیا۔

مزید خبریں :