پاکستان
27 جولائی ، 2016

قائم علی شاہ کچھ دیر بعد گورنر سندھ کو استعفیٰ دیں گے

قائم علی شاہ کچھ دیر بعد گورنر سندھ کو استعفیٰ دیں گے

 


قائم علی شاہ کچھ دیر بعد گورنر سندھ کو استعفیٰ دیں گے، دوسری جانب نئے وزیر اعلیٰ کے لیے نمبرزگیم شروع ہوگیا ہے اور مراد علی شاہ نے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیزکردی ہیں۔


ادھر پی ٹی آئی نے خرم شیر زمان کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے جبکہ ایم کیو ایم نے بھی اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔


وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ آئینی طریقہ کار کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے الوداعی ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کریں گے ،جس کے بعد صوبے کے نامزد وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اپنی نامزدگی کی کارروائی کرکے جمعے کو سندھ اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔


پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ انہیں بلامقابلہ منتخب کرایاجائے جس کے لئےپیپلزپارٹی کے دیگر جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

مزید خبریں :