پاکستان
27 جولائی ، 2016

رینجرز اختیارات میں توسیع ،پی ٹی آئی کی سندھ اسمبلی میں قرارداد

رینجرز اختیارات میں توسیع ،پی ٹی آئی کی سندھ اسمبلی میں قرارداد

 


کراچی میں پی ٹی آئی نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔


پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم شیر زمان اور ثمر علی خان نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لیے قرارداد جمع کرائی ۔


قرارداد میں رینجرز کے اختیارات پورے سندھ تک پھیلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت رینجرز کو تمغے دینے کے بجائے انکی تذلیل کررہی ہے۔اگر رینجرز کے اختیارات میں توسیع ہوچکی ہوتی تو آرمی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش نہ آتا۔

مزید خبریں :