27 جولائی ، 2016
معروف قوال امجد صابری کے قتل کیس میں ملوث ملزمان اور گروہ کاپتا لگالیا گیا ہے تاہم کسی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی ۔
ذرائع کے مطابق امجد صابری کے قتل کیس میں ملوث ملزمان اور گروہ کی معلومات پہلے سے زیر حراست جرائم پیشہ گروپ کے افراد سے ملی ہیں لیکن تاحال تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
ذرائع کے مطابق امجد صابری قتل کیس میں ملوث ملزمان کااب آپس میں کوئی رابطہ نہیں ہے۔ملزمان آپس میں رابطے کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ کا استعمال بھی نہیں کررہے۔