پاکستان
27 جولائی ، 2016

سامیہ شاہد قتل کیس میں پیش رفت، پہلے شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

سامیہ شاہد قتل کیس میں پیش رفت، پہلے شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

 


جہلم میں قتل کی گئی پاکستان نژاد برطانوی خاتون سامیہ شاہد قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔


پولیس نے سامیہ کے والد چودھری شاہد اور کزن چودھری مبین سے پوچھ گچھ کی ہے۔ سامیہ کا پہلا شوہر چودھری شکیل بدستور مفرور ہے، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مارے جارہے ہیں۔


جہلم میں برطانوی نژادخاتون کی موت معمہ بن گئی ،وجہ خودکشی تھی یاقتل ، کیس کی گتھی سلجھ نہیں سکی ہے ۔پہلے خودکشی کا مقدمہ درج کیاگیا اورتدفین بھی ہوگئی لیکن بعدمیں دوسرے شوہر ہونے کے دعویدارنے سارا معاملہ ہی بدل دیا۔


پوسٹ مارٹم کرایاگیا تووجہ زہرخورانی سامنے آئی جس پر خودکشی کا مقدمہ درج کرکے تدفین کردی گئی لیکن قصہ یہاں ختم نہیں ہوا ۔


سامیہ کا پہلا شوہر چودھری شکیل بدستور مفرور ہے، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :