پاکستان
27 جولائی ، 2016

سامیہ کا پہلا شوہر زیر ِحراست، سہیلی بھی شاملِ تفتیش

سامیہ کا پہلا شوہر زیر ِحراست، سہیلی بھی شاملِ تفتیش

 


جہلم میں برطانوی شہریت کی حامل خاتون کی پراسرار ہلاکت کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے مقتولہ سامیہ کے والد، پہلے شوہر اور کزن کو حراست میں لے لیا تھا، اب سامیہ کی سہیلی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ بظاہر سامیہ کی موت طبعی نہیں لگ رہی ،سامیہ شاہد قتل کیس میں آج اہم پیشرفت ہوئی، پولیس نے مقتولہ کے پہلے شوہر اور نامزد ملزم چوہدری شکیل کو گرفتار کرلیا، اس سے پہلے مقتولہ کے والد ملزم چوہدری شاہد اور کزن مبین کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔


سامیہ شاہد کی پھوپھو کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے چوہدری شکیل سے طلاق نہیں لی تھی، مقدمہ درج ہونے کے بعد ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر تھانہ منگلا کینٹ پہنچے اور ایس ایچ او سے ملاقات کی۔


جیو نیوز سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ بظاہر سامیہ کی موت طبعی نہیں لگ رہی،سامیہ کی سہیلی کو بھی شامل تفتیش کریں گے ، 2 افراد کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔


آر پی او راولپنڈی فخرسلطان راجا نے بھی منگلا کینٹ تھانے کے علاقے میں جائے وقوع کا دورہ کیا۔ پولیس کا ذرائع کے کہنا ہے کہ سامیہ کے پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ ہی کیس کی سمت کا تعین کرے گی۔

مزید خبریں :