27 جولائی ، 2016
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3ایف سی اہلکاروں سمیت5 افرادزخمی ہوئے ہیں۔دھماکےمیں ایف سی کی گاڑی کونشانہ بنایاگیا۔
ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کے بعد لوگوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری نے سریاب روڈ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے اسپتالوں میں زخمیوں کوبہترین طبی امداد دینےکی ہدایت بھی کی ہے۔