پاکستان
27 جولائی ، 2016

کراچی:رینجرز کارروائی میں اسلحہ کا ذخیرہ پکڑا گیا

کراچی:رینجرز کارروائی میں اسلحہ کا ذخیرہ پکڑا گیا

 


کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرکے اسلحے کا ذخیرہ پکڑ لیا ہے۔


بڑی تعداد میں پکڑے گئے اسلحے میں 15رائفلیں، 12رپیٹر، 30پستول، 44بور کی رائفلیں شامل ہیں، کارروائی میں 8بلٹ پروف جیکٹیں اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔


ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کی گئی،گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم کے عسکری ونگ سے ہے۔

مزید خبریں :