پاکستان
30 جنوری ، 2012

منتیں کر کے تو منصور اعجاز کو کمیشن کے سامنے نہیں لاسکتے،عاصمہ جہانگیر

منتیں کر کے تو منصور اعجاز کو کمیشن کے سامنے نہیں لاسکتے،عاصمہ جہانگیر

اسلام آباد… حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ میموکمیشن کے سامنے تاحال ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف نے اپنے بیانات جمع نہیں کروائے ، ان کی جانب سے بیانات سامنے نہ آنے تک مبینہ میمو کے خلاف ثبوت کمیشن کے سامنے پیش نہیں کئے جاسکتے۔ میمو کمیشن کو وقت دئے جانے پر اعتراض نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے بتایا کہ ہم ہوامیں باتیں نہیں کرسکتے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے بیانات تک اہم ثبوت کیسے سامنے لاسکتے ہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جن کے خلاف کیس ہو وہی جواب بھی پہلے جمع کروائے ایسے دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔ منصور اعجاز کا میمو کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے کے سوال پر عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ان کے مؤکل منصور اعجاز کو منتیں کرکے تو کمیشن کے سامنے نہیں لاسکتے۔

مزید خبریں :