انٹرٹینمنٹ
29 جولائی ، 2016

جان ابراہم کی نئی فلم ’ڈیشوم‘ آج ریلیز ہوگی

جان ابراہم کی نئی فلم ’ڈیشوم‘ آج ریلیز ہوگی

بولی ووڈ اداکار جان ابراہم اور ورون دھون کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’ڈیشوم‘ آج ریلیز کی جارہی ہے۔


روہت دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی انڈیا کے صف اول کے بلے باز کے گرد گھومتی ہے جسے مشرق وسطیٰ میں اغواء کرلیا جا تا ہے اور اسے بچانے کیلئے دو پولیس والے مشن پر روانہ ہوتے ہیں۔


فلم کی کاسٹ میں جان ابراہم اور ورون دھون کے علاوہ جیکولین فرننڈس، نرگس فخری ،اکشے کھنہ اور ثاقب سلیم شامل ہیں ۔


ساجد نڈیاد والا کی پروڈیوس کردہ یہ فلم آج سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :