کاروبار
29 جولائی ، 2016

اسٹاک ایکس چینج میں تکنیکی خرابی ،ڈیڑھ گھنٹہ کام نہ ہوسکا

اسٹاک ایکس چینج میں تکنیکی خرابی ،ڈیڑھ گھنٹہ کام نہ ہوسکا

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں تکنیکی خرابی کے باعث ایک گھنٹہ 30 منٹس تک کاروبار کا آغاز نہ ہوسکا ۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج نےعارضی طور پر کاروبار معطل رہنے کا نوٹس بھی جاری کردیا ۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ تکنیکی خرابی دور کرنے کے لئے آئی ٹیم نے کام شروع کردیا ہے، جلد سسٹم بحال کردیا جائے گا ۔


 

مزید خبریں :