پاکستان
31 جولائی ، 2016

کراچی: ڈیفنس میں واقع گھر میں آتشزدگی ،2 خواتین جھلس گئیں

کراچی: ڈیفنس میں واقع گھر میں آتشزدگی ،2 خواتین  جھلس گئیں

 


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع گھر میں آتشزدگی سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔


ڈیفنس کے علاقے خیابان بدر میںگھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے گھر میں کام کرنے والی دو ملازمائیں جھلس کر زخمی ہوگئیں ۔


گھر کی بالائی منزل پر لگنے والی آگ سے گھر میں موجود سامان مکمل طور پرجل کر خاکستر ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کی فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر لگی آگ پر قابو پایا۔


گھر میں آگ لگنے والی آگ سے زخمی ہونے والی خواتین کا نام ناصرہ اور سلیمہ ہے ۔

مزید خبریں :