پاکستان
01 اگست ، 2016

نوشہروفیروزپولیس کا کارنامہ، 14ماہ کے بچےکیخلاف مقدمہ درج

نوشہروفیروزپولیس کا کارنامہ، 14ماہ کے بچےکیخلاف مقدمہ درج


 


نوشہروفیروز پولیس کا کارنامہ کہ موٹرسائیکل چھیننے کا پرچہ 14 ماہ کے بچے کے خلاف کاٹ دیا۔ گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپا بھی مارا۔ ایس ایچ او کہتے ہیں معلوم نہیں تھا، ملزمان میں کمسن بچہ شامل ہے۔


بچے کےوالد نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نےبچےکی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپابھی مارا ۔


ایس ایچ او تھانادرس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کا مقدمہ متاثرہ شخص کی مدعیت میں 6 افراد کیخلاف درج کیاگیا،معلوم نہیں تھاکہ ملزمان میں 14ماہ کےبچےکانام بھی شامل ہے،واقعے کی تحقیق کررہے ہیں،انصاف کیاجائے گا۔

مزید خبریں :