دنیا
01 اگست ، 2016

امن بات چیت بین الاقوامی نگرانی میں ہونی چاہیے: فلسطینی صدر

امن بات چیت بین الاقوامی نگرانی میں ہونی چاہیے: فلسطینی صدر

 


فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کی بحالی کی کوئی بھی کوشش ایک محدود نظام الاوقات کے اندر رہتے ہوئے اور بین الاقوامی نگرانی میں کیا جانا چاہیے۔


صدر محمود عباس نے پیرس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ فلسطینی قیادت کو اب یہ امید بہت کم ہے کہ اس کی اسرائیلی حکومتی نمائندوں کے ساتھ کوئی بھی آئندہ بات چیت، جس کے لیے وقت کی کوئی میعاد مقرر نہ ہو اور جس کی بین الاقوامی نگرانی بھی نہ کی جا رہی ہو، خطے میں قیام امن میں معاون اور بہت نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے۔


عباس اور کیری کی ملاقات سے قبل فلسطینی صدر نے فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں مارک اَیرو سے بھی ملاقات کی، جس میں جلد از جلد فلسطینی اسرائیلی تنازع کے دو ریاستی حل تک پہنچنے کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

مزید خبریں :