دنیا
01 اگست ، 2016

ترک صدر کو گرفتار کرنیکی کوشش کرنیوالے11 کمانڈوز گرفتار

ترک صدر کو گرفتار کرنیکی کوشش کرنیوالے11 کمانڈوز  گرفتار

 


ترک اسپیشل فورسز نےناکام فوجی بغاوت کے دوران صدر طیب اردوان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والے 11کمانڈوز کو گرفتار کرلیا ہے۔


یہ کمانڈوز 15 جولائی کو مرمریز میں اردوان کے ہوٹل پر حملہ کرنے والوں میں شامل تھے، صدر کے خلاف کارروائی میں 37کمانڈوز ملوث تھے، جن میں سے 25 کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔


اناطولیہ کے مطابق کمانڈوز کوسٹی بیلی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ترکی میں جاری کریک ڈاؤن کے باعث اب تک 60ہزار سے زائد فوج، عدالت، سول سروسز اور اسکولوں سے منسلک افراد کو گرفتار یا معطل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :