پاکستان
30 جنوری ، 2012

سیاسی جماعتوں میں انتخابات کی شرط ختم کئے جانے کے خلاف درخواست

سیاسی جماعتوں میں انتخابات کی شرط ختم کئے جانے کے خلاف درخواست

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے سیاسی جماعتوں میں انتخابات کی شرط ختم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو 15 فروری کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ۔ اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اپنے انتخابات کرانے کی شرط ختم کرنا آئین، قانون اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ یہ شخصی آمریت کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ عدالت اس شرط کو ختم کرنے کا نوٹس لے اور سیاسی جماعتوں کے انتخابات کو لازمی قرار دے۔

مزید خبریں :