دنیا
14 جون ، 2012

بھارت، اسٹیل فیکٹری میں دھماکا، 10افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارت، اسٹیل فیکٹری میں دھماکا، 10افراد ہلاک، متعدد زخمی

حیدر آباد… بھارت کی جنوب مشرقی اسٹیل فیکٹری میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق آندھراپردیش میں گزشتہ شام دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں یہ جانی نقصان ہوا۔ زخمی 75 فیصد جھلسے ہوئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ پلانٹ ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ دھماکا کنٹرول روم میں ہوا ہے۔

مزید خبریں :