02 اگست ، 2016
منیلا میں بھارتی حریف کو دھول چٹانے والے پاکستانی فائٹر علومی کریم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا ۔
فلپائن کے شہر منیلا میں ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے میں علومی کریم نے بھارت کے یادوندر سنگھ کو زیر کیا تھا ۔
وطن واپسی پر علومی کریم کا کہنا تھا کہ ان کی محنت رنگ لائی ۔ ان کا پیغام کھیل کے ذریعے امن کو پھیلانا ہے۔
حکومتی سرپرستی اور تعاون کے بغیر پاکستان کے الومی کریم نے چیلنج کرنیوالے بھارتی فائٹر یادوندرسنگھ کو شکست دی تھی، تیسرے راؤنڈ کےاختتام پر ججز نے متفقہ طور پرعلومی کریم کو فاتح قرار دیا،لومی کریم کا کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
علومی کریم گزشتہ سال انڈرگراؤنڈبیٹل مکس مارشل آرٹس میں 61کلوگرام کیٹگری میں بیلٹ بھی جیت چکے ہیں۔