04 اگست ، 2016
دبنگ گرل سوناکشی سنہاگلوکارہ بھی بن گئیں۔ ایکشن سے بھرپور ڈرامہ فلم ’اکیرا ‘کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی۔
بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اب گلوکارہ بھی بن گئی ہیں کیونکہ بالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور ڈرامہ فلم اکیرا (Akira)کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
’رَج رَج کے‘کے بول پر مبنی یہ گانا سوناکشی سنہا ،ناہید آفرین اور وشال ڈڈلانی کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موسیقی وشال اور شیکھر نے ترتیب دی ہے۔
اے آر مرو گاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2011میں ریلیز ہونیو الی تامل فلم مونا گرو کا ری میک ہے۔
فلم میں سوناکشی سنہا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں کون کوناسین شرما،ارمیلا مہانتا،مٹھن چکرابورتی،امیت سدھ،انوراگ اورشتروگھن سنہاشامل ہیں۔
اے آر مرو گاداس ہی کی پروڈیو س کردہ یہ فلم 2ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔