14 جون ، 2012
جنیوا… میانمارکی جمہوریت نوازرہنماء آنگ سان سوچی نے یورپ کے دورے کا آغاز کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ خاتون سیاست دان دورے کے پہلے مرحلے میں سوئٹزرلینڈ پہنچیں۔ وہ دو ہفتے تک برطانیہ، فرانس اور آئرلینڈ میں قیام کریں گی۔ سوئٹزرلینڈ میں قیام کے دوران آنگ سان سوچی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سیاسی اصلاحات اور سوچی کی نظر بندی کے خاتمے کے بعد سے میانمار پر عائد کئی یورپی و امریکی پابندیاں ہٹالی گئیں ہیں۔