05 اگست ، 2016
وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے تھری اسٹارریٹنگ ملنے پر مسابقتی کمیشن کو مبارکباد پیش کی ہے،مسابقتی کمیشن کوگلوبل کمپی ٹیشن ریویو کی جانب سے تھری اسٹار ریٹنگ دی گئی، کمیشن کو اینٹی ٹرسٹ اینڈ کمپی ٹیشن کی سالانہ رینکنگ میں یہ اعزاز ملا ۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مسابقتی کمیشن کی رینکنگ بین الاقوامی اعتمادکاواضح ثبوت ہے،یہ اعزاز مسابقت، شفافیت اورگڈگورننس کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہارہے،3سال کی معاشی کامیابی اقتصادی اصلاحات کی وجہ سےممکن ہوئی۔