14 جون ، 2012
پشاور …پشاور ہائی کورٹ نے سابق آئی جی پولیس ملک نوید کے خلاف نیب کی اپیل خارج کردی۔سابق آئی جی ملک نوید کے خلاف اپیل کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کی۔ قومی احتساب بیورو نے ملک نوید کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ سابق آئی جی کو احتساب عدالت نے 9 نومبر 2011 میں الزامات سے بری کیا تھا۔ ان کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے اور ایف سی میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام تھا۔