06 اگست ، 2016
حیدرآباد میں طوفانی بارش کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد معتصم عباس کا کہنا ہے کہ واسا کے120پمپنگ اسٹیشنوں نےکام کرناچھوڑدیا ہے۔حیسکوکے ترجمان کا کہنا ہے کہ 70 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے،جس کی وجہ سے بیشتر علاقےبجلی سےمحروم ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد میں112ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادھر لطیف آباد نمبر2، 11 اور 12 کے مختلف علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے، ۰لطیف آباد نمبر 2 میں پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر کے بنگلے میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے۔