14 جون ، 2012
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک ریاض بڑی سازش کا حصہ بنے، وہ عدلیہ کو دیوار سے لگانے آئے تھے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک ریاض سپریم کورٹ اور پوری قوم کو دیوار سے لگانا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہیں ہوئے، آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں کم سے کم بولی لگانے والے کو کنٹریکٹ دیا تھا، آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں اگر ملک ریاض نے جیب سے پیسے ڈالے تو ہم کیا کریں، ملک ریاض کے معاملے پرمسلم لیگ(ن)تقسیم نہیں ہے اور نواز شریف کا بیان پارٹی سے مشاورت کے بعد آیا، ارسلان پر پیسے لینا ثابت ہوتا ہے تو اسے سزا ہونی چاہیے اگر نہیں تو پھر ازالہ ہونا چاہیے۔