14 جون ، 2012
لاہور … سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی نہیں تھی، اس میں ذلت کے سوا کچھ نہیں ملا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان علما، مشائخ اور سجادہ نشینوں کل پاکستان کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں پاکستان کے محافظ تھے، انہیں امریکا کے ہاتھوں مروایاگیا، امریکی حملوں کی وجہ سے پاکستان میں خودکش حملوں میں تیزی آئی۔ عمران خان نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی نہیں تھی، پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ذلت کے سوا کچھ نہیں ملا۔