07 اگست ، 2016
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نجی تقریب میں جھگڑے کے دوران ایک شخص نےچاقو سےحملہ کر دیا ۔ واقعےمیں 6 افرادزخمی ہو گئے جن میں سے 16 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا۔
واقعہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آیا جہاں ایک فیملی کی تقریب میں ہونے والے جھگڑے کے دوران تقریب میں موجود افراد نے ایک دوسرے پر چاقو سے وار کیے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک تھی ،ان میں 16سال کا زخمی لڑکادم توڑگیا۔