07 اگست ، 2016
ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور قلابازی، پہلے تعریف کی پھر ہلیری کلنٹن کو بد دماغ اور شاٹ سرکٹ قرار دے دیا۔
امریکی ریاست نیو ہیمپسائر کے ایک ہائی اسکول کے جمنازیم میں خطاب میں انہوں نے اپنی حریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں صحیح فیصلے کرنا ہلیری کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
لیکن جلد ہی انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے ہلیری کو شارٹ سرکٹ کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام ایک بددماغ انسان کی حمایت نہیں کرنا چاہتے۔