پاکستان
14 جون ، 2012

ارسلان افتخار کیس نیب آرڈیننس کے دائرہ میں نہیں آتا، چیئرمین نیب

ارسلان افتخار کیس نیب آرڈیننس کے دائرہ میں نہیں آتا، چیئرمین نیب

اسلام آباد … چیئرمین نیب نے ارسلان افتخار کیس کو نیب آرڈیننس کے دائرے سے باہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے قومی خزانے پر کوئی اثرات نہیں پڑتے۔ چیئرمین نیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارسلان افتخار کیس نیب آرڈیننس کے دائرے میں نہیں آتا، یہ کیس 2 افراد کے درمیان کا معاملہ ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ ارسلان افتخار کیس کے قومی خزانے پر کوئی اثرات نہیں پڑتے۔واضح رہے کہ عدالت نے اٹارنی جنرل کو فریقین کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی تھی جس پر اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا تھا کہ ارسلان افتخار کیس نیب کو بھجوایا جاسکتا ہے۔ اٹارنی جنرل نے مزید کہا تھا کہ رضا کارانہ طور پر رقم واپس کردی گئی تو کارروائی نہیں ہوتی، پلی بارگین کی صورت میں کارروائی ختم ہوجاتی ہے۔

مزید خبریں :