انٹرٹینمنٹ
08 اگست ، 2016

جیکولین کی کنگ خان اورمسٹر پرفیکٹ کیساتھ کام کرنے کی خواہش

جیکولین کی کنگ خان اورمسٹر پرفیکٹ کیساتھ کام کرنے کی خواہش

بولی ووڈکی شاید ہی کوئی ایسی اداکارہ ہو جسے فلم نگری کے خانز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہ ہو اور ایسی ہی ایک اداکارہ جیکولین فرنانڈس بھی ہیں جو کہ سلمان کے بعد اب شاہ رخ اور عامر کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر تولنے لگیں ہیں۔


سری لنکن نژاد اداکارہ جیکولین فرنانڈس ویسے تو کئی برسوں سے بالی وڈ میں ہیں لیکن انہیں اصل شہرت 2014 میں سلمان خان کے ساتھ کک سے ملی اور اب وہ چاہتی ہیں کہ بھارتی فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان اورمسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کے ساتھ بھی بڑے پردے پرجلوے بکھیریں۔


ایک انٹرویو کے دوران جب جیکولین فرنانڈس سے شاہ رخ اورعامرکے ساتھ کام کرنے کا پوچھا گیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں اداکاروں کے ساتھ کام کرنا سب ہی اداکاراؤں کی خواہش ہوتی ہے، اسی طرح وہ بھی ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں، یہ دونوں فنکارتوبولی ووڈ کے لیجنڈ ہیں، جتنے زیادہ اداکاروں کے ساتھ کام کیا جائے اتنا ہی سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

مزید خبریں :