پاکستان
14 جون ، 2012

ارسلان افتخار کیس: تحریری فیصلے میں حافظ شیراز کے اشعار بھی شامل

ارسلان افتخار کیس: تحریری فیصلے میں حافظ شیراز کے اشعار بھی شامل

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ، ججز نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ اس کیس سے خیر اور صاف شفاف صبح کا آغاز ہوگا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین نے اپنے فیصلے میں فارسی کے شاعر حافظ شیراز کے یہ اشعار بھی شامل کئے ہیں۔
رسید مژدہ کہ ایّامِ غم نخواہد ماند … چنان نماند و چنین نیز ہم نخواہد ماند
(خوشخبری پہنچی ہے کہ غم کے دن نہیں رہیں گے … وہ دن بھی نہیں رہے اور یہ بھی نہیں رہیں گے)
توانگر ! دلِ درویش خود بہ دست آوَر … کہ مخزنِ زر و گنج و درم نخواہد ماند
(اے دولت مند! اپنے درویش کا دل جیت لے … کہ سونے اور درہم و دینار کے خزانے نہیں رہیں گے)
سَحَر، کرشمہٴ صُحَبم بشارتی خوش داد … کہ کس ہمیشہ گرفتارِ غم نخواہد ماند
(سحر کے وقت صبح کے کرشمے نے اچھی خبر دی … کہ کوئی ہمیشہ غم میں گرفتار نہیں رہے گا)
زِ مہربانیِ جانان طَمَع مَبُر حافظ … کہ نقشِ جور و نشانِ ستم نخواہد ماند
(حافظ! محبوب کی مہربانی کی امید نہ چھوڑو … کیوں کہ ظلم و ستم کا نشان بھی باقی نہیں رہے گا)

مزید خبریں :