پاکستان
08 اگست ، 2016

صدر بلوچستان بار کیلئے آنسو بہانے والی خاتون ایڈووکیٹ بھی نشانہ بنیں

صدر بلوچستان بار کیلئے آنسو بہانے والی خاتون ایڈووکیٹ بھی نشانہ بنیں

 


بلوچستان بار کے صدر بلال انور کاسی کے قتل کے غم میں آنسو بہانے والے بے خبر تھے کہ دہشت گرد ان کا بھی تعاقب کر رہے ہیں، اپنے رہنما کے قتل پر غمزدہ خاتون وکیل عندلیب ایڈووکیٹ بھی اس دھماکے کا نشانہ بن گئیں ۔


آنکھوں میں آنسو، چہرے پر غم لیے سول اسپتال کوئٹہ میں ساتھی وکلا کے ساتھ پہنچنے والی عندلیب ایڈووکیٹ کا بھی اپنے رہنما کے قتل پر صبر کا دامن چھوٹ گیا ۔


آنسو بہاتی عندلیب ایڈووکیٹ بھی بے خبر تھیں کہ اگلے چند لمحوں میں وہ بھی دہشت گردوں کی سفاکی کا نشانہ بن جائیں گی اور پھر ساتھی کے قتل کا غم منانے والی عندلیب ایڈووکیٹ بھی موت سے ہمکنار ہوگئیں ۔


بلال انور کاسی کی میت پر آنسو بہانے والی عندلیب ایڈووکیٹ کی آنکھیں بھی ہمیشہ کے لئے بند کر دی گئیں ۔

مزید خبریں :