14 جون ، 2012
ممبئی…عمران ہاشمی بولی وڈ انڈسٹری کے ایسے اداکار ہیں جن کا نام ہی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔شاید اسی لیے عمران نے سوچا ہے کہ اب وہ فلموں کی ہی نہیں آئٹم سونگز کی کامیابی کی ضمانت بھی بنیں گے۔ جی ہاں حال ہی میں بولی وڈ کے اس ہیرو نے اعلان کیا ہے کہ اب سے وہ بھی آئٹم سونگز کا حصہ بننے کو تیار ہیں تاہم ان کی صرف ایک شرط ہے وہ یہ کہ سونگ ہونا چاہیے ذرا ہٹ کے۔عمران کے مطابق بولی ووڈ میں آئٹم سونگز ایک خاص انداز سے پیش کیے جاتے ہیں اور یہ ا سٹائل خاصا پرانا ہوگیا ہے،ان کی خواہش ہے کہ ان کا کام انفرادیت سے بھرپور ہو۔