کاروبار
09 اگست ، 2016

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا سلسلہ جاری

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا سلسلہ جاری

 


پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے،کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 700 کی سطح عبور کرگیا۔


کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 225 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 700 کی حد عبور کرگیا ۔


معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ عالمی حصص بازار میں مثبت رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری دیکھی جارہی ہے ۔


گذشتہ روز غیرملکی سرمایہ کاروں نے 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی جو حصص بازار کے لئے ایک مثبت سمت ہے ۔

مزید خبریں :