پاکستان
09 اگست ، 2016

لاہور کا جشن آزادی منانے کا منفرد انداز

لاہور کا جشن آزادی منانے کا منفرد انداز

 


پاکستان بھر میں ہر طبقے،ہر شعبے کے افراد جشن آزادی کو اپنے اپنے انداز سے منار ہے ہیں، زندہ دلان لاہور کے سارے انداز نرالے تو جشن منانے کا انداز بھی منفرد،اچھوتا اور نرالا ہے۔


لبوں پر ملی نغمے سجائے، لاہوری لڑکیاں تانگے پر سوار،شاہی قلعے کی سیر کو نکل پڑیں،سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے،آزادی کی خوشیوں سے سرشار یہ لڑکیاں شاہی قلعے کی سیر کو نکلیں۔


آزادی کے رنگوں میں رنگی،قومی لباس میں ملبوس،لاہوری لڑکیوں کے چہروں پرسجی مسکراہٹیں، آزادی سے محبت کا اظہار بھی تھا اور اس کی حفاظت کا عزم بھی،قومی پرچم تھامے دراز قد لاہوری نوجوان بابو بھی شانہ بشانہ تھے، سب کے لبوں پر قومی پرچم کے ہمیشہ سربلند رہنے کی دعا تھی۔


شان و شوکت کی علامت شاہی قلعے میں قومی پرچم کو اٹھائے اس عہد کی تجدید کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، لبوں پربےاختیار وطن سے محبتوں کے نغمے مچل اٹھے۔


تانگے کی سواری کرتی یہ لاہوری لڑکیاں کہتی ہیں کہ جشن ہو آزادی کا تو اسے جوش وخروش اور قومی جذبوں سے نہ منایا جائے تو مزہ نہیں آتا۔

مزید خبریں :