پاکستان
09 اگست ، 2016

دھماکے کے بعد سے کوئٹہ میں احساسِ عدم تحفظ بڑھ گیا

دھماکے کے بعد سے کوئٹہ میں احساسِ عدم تحفظ بڑھ گیا

 


کوئٹہ خود کش دھماکے کی وجہ سے شہر کی فضا سوگوار ہے،شہر میں ہر جگہ لوگ افسردہ دکھائے دے رہے ہیں، وہیں ان میں عدم تحفظ کا احساس بھی بڑھ گیا ہے۔


سول اسپتال کوئٹہ کے سانحے کو 24 گھنٹے گزر گئے، تاہم اس افسوسناک واقعےکے اثرات شہریوں کے ذہنوں پر موجود ہیں، شہر میں سوگ کی کیفیت ہے اور دکانیں بند ہیں۔


شہرکے مختلف مقامات پر کھانے پینے اور چائے کے ہوٹل وغیرہ کھلے ہیں، جہاں آنے والے شہری بھی غمزدہ دکھائی دے رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔

مزید خبریں :