پاکستان
09 اگست ، 2016

پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی الزامات مسترد کردئیے

پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی الزامات مسترد کردئیے


 


بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا، عبدالباسط نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا۔


ذرائع کے مطابق عبدالباسط نے دراندازی کے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھایا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف بھی آواز بلند کی۔


اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارت سے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید خبریں :