09 اگست ، 2016
نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دو منٹ چورنگی پر فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا،نجی کمپنی کی گاڑی کو ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی۔
مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ اور سیلزمین زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان سیلز مین سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔