09 اگست ، 2016
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں رینجرز نے روسی ساختہ رائفلوں کے 12600 راؤنڈ برآمد کرلیے، یہ گولیاں 27 بکسوں میں بند کرکے ناظم آباد کے ایک گھر میں زیر زمین چھپائی گئی تھیں ۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گولیاں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر برآمد کیں جو شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونی تھیں۔