09 اگست ، 2016
لاہور میں اسلحہ لے کر پسند کی شادی کرنے کے لیے عدالت آنے والی لڑکی اور لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ گیٹ پر تلاشی کے دوران لڑکی کے پرس سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
لڑکا ایبٹ آباد اور لڑکی باجوڑ کی رہنے والی ہے،دونوں نکاح کرنے لاہور کی سیشن عدالت آئے تھے، لڑکی کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کرنے آئے تھے اور پستول حفاظت کے لیے رکھی تھی۔