پاکستان
11 اگست ، 2016

ضلع بدین کے 80سے زائد تعلیمی اداروں میں بارش کا پانی جمع

ضلع بدین کے 80سے زائد تعلیمی اداروں میں بارش کا پانی جمع

 


ضلع بدین میں حالیہ بارشوں کے بعد 80سے زائد تعلیمی اداروں میں بارش کا پانی موجود ہونے کی وجہ سے تدریسی عمل جزوی طور پر معطل ہے۔


بدین گولارچی اور ٹنڈوباگو میں اکثر مقامات پر اساتذہ اور طالبعلم بارش کے پانی سے گزر کر اسکول پہنچنے پر مجبور ہیں متاثرہ اسکولوں میں نہ صرف تعلیمی عمل جزوی طور پہ متاثر ہے بلکہ طالبعلموں کی حاضری بھی معمول سے کم ہے ۔


اساتذہ اور طالبعلموں کا مطالبہ ہے کہ اسکولوں کی عمارتوں اور ان کے گردونواح سے بارش کا پانی نکال کر صورتحال پر قابو پایا جائے ۔

مزید خبریں :