11 اگست ، 2016
کراچی انٹر بورڈ کے تحت آج جاری ہونے والے میڈیکل گروپ کے نتائج تاخیر کا شکار ہوگئے۔اینٹی کرپشن کے چھاپے کے خلاف انٹر بورڈ ملازمین نے ہڑتال کردی۔
محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی کے خلاف انٹر بورڈ کے ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ملازمین نے دفاتر کو تالے لگا کر قلم چھوڑ ہڑتال شروع کردی۔
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن انٹر بورڈ کے ملازمین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔اینٹی کرپشن کی بے جا مداخلت سے بروقت نتائج تیار نہیں ہوسکے۔
اینٹی کرپشن کی بورڈ میں موجودگی تک ہڑتال جاری رہے گی۔انٹربورڈ میں کرپشن کی شکایات ملنے پر اینٹی کرپشن کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے۔اینٹی کرپشن کی ٹیم دو دن سے انٹر بورڈ میں موجود ہے۔