پاکستان
30 جنوری ، 2012

منڈی بہاؤالدین:ق لیگی رہنما اقبال لالی پر قاتلانہ حملہ، گارڈ ہلاک

منڈی بہاؤالدین:ق لیگی رہنما اقبال لالی پر قاتلانہ حملہ، گارڈ ہلاک

منڈی بہاؤالدین … منڈی بہاؤالدین میں مسلم لیگ ق کے رہنما اقبال لالی پر قاتلانہ حملے میں اپنے 3 گارڈز اور ایک راہگیر سمیت شدید زخمی ہوگئے،دوران علاج زخمی ہونے والا اقبال لالی کا ایک گارڈ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہاؤالدین میں رسول روڈ پر اقبال لالی کے گھر کے قریب پیش آیا، جہاں کار اور موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے اقبال لالی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، حملے میں اقبال لالی اور ان کے تین گارڈز سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں ایک راہگیر بھی شامل ہے ، تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں سلیم نامی گارڈ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق اقبال لالی کی کھرل نامی گروپ سے سیاسی دشمنی چلتی آرہی ہے، اور 6 ماہ قبل اقبال لالی کے بھائی بھی مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :