12 اگست ، 2016
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اختتام کے قریب ہے، بعض حلقوں کے بیانات اور تجزیے قومی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
آرمی چیف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں اہم اجلاس ہوا جس میں آپریشن ضرب عضب نیشنل ایکشن پلان کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ہمارے مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہے، پوری قوم سیکیورٹی فورسزکےشانہ بشانہ کھڑی ہے،نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت نہ ہونے سے آپریشن ضرب عضب متاثر ہوا۔