12 اگست ، 2016
لاہور میں صرف2016ء میں بچوں کے اغوا کے 240 مقدمات درج کئے گئے، جن میں 231مل گئے جبکہ دیگرکی تفتیش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں سے اغوا ہونے والے بچوں کے 240 مقدمات درج کئے گئے، جن میں زیادہ ترجھوٹے ثابت ہوئے جو مختلف افراد نے لین دین یا دیگرتنازعات کے باعث درج کرائے اورکئی خودگھروں سے بھاگے لیکن ان کے ورثاء نے اغوا کے مقدمے درج کرائے اوروہ واپس آ گئے۔
لاہور پولیس کے اعدادو شمارکے مطابق واپس آنےو الے کیسز میں 231 مغوی واپس آ گئے یا ان کو مختلف مقامات سے بازیاب کرا لیا گیا اوراب 9 کیسز ایسے ہیں جو زیرتفتیش ہیں جن کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔
ان واقعات کے بارے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیراکا کہناہے کہ شہریوں کی جانب سے مبینہ اغواکاروں کے 15سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جو اغوا کار نہیں تھے،جبکہ گرین ٹاؤن سے پکڑی جانے والی خاتون ریکارڈ یافتہ چور ہے۔