پاکستان
12 اگست ، 2016

نثار اگرکام کرتے تو دہشتگردی نہ ہوتی،خورشید شاہ

نثار اگرکام کرتے تو دہشتگردی نہ ہوتی،خورشید شاہ


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ چوہدری نثار پریس کانفرنس چھوڑیں ، کام کریں، یہ بھی کہا کہ چوہدری نثار اگر کام کرتے تو ملک میں کیا ایسی دہشت گردی ہوتی ۔


خورشید شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثارکےپاس پریس کانفرنس کرنے کے سوا کوئی کام نہیں،کہیں دہشت گردی کاواقعہ ہو جائے تو وزیرداخلہ جاتے بھی نہیں، میں ان جیسی زبان استعمال نہیں کرنا چاہتا۔


انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے پوچھا جائے کہ کیا میں نے ان سے کوئی ڈیل کی بات کی؟ وزیراعظم چوہدری نثار کے الزامات کا نوٹس لیں،میں ان کے الزامات کاجواب پارلیمنٹ میں دوں گا۔


خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکی ساری توجہ بلاول اور ایان کے ٹکٹ کی طرف ہے، پیپلزپارٹی سولیوں پر چڑھی، مقتلوں میں شہادت پائی،یہ ایان علی جیسے چھوٹے کاموں کے لیے نہیں بنی ہے۔


 

مزید خبریں :